FORCE 8th CLASS LAB ACTIVITY 2

سرگرمی 2

ساکن برقی قوت کا مشاہدہ

(Observing Electrostatic Forces)

اکتسابی محاصل

متعلم:

  1. ساکن برقی قوت کے تصور کو مثال کے ساتھ بیان کرتا ہے۔
  2. ساکن برقی قوت کا مشاہدہ کرنے کے لیے مختلف سرگرمیاں انجام دیتا ہے۔

مقصد

چارج شدہ غبارے اور کاغذ کے چھوٹے ٹکڑوں کے درمیان پیدا ہونے والی ساکن برقی قوت کا مشاہدہ کرنا۔

درکار مواد

  • غبارہ
  • کاغذ
  • کالی مرچ
  • نمک
  • قینچی

احتیاطی تدابیر

  1. غبارے اور کاغذ کو احتیاط سے استعمال کریں۔

طریقۂ کار

چارج شدہ غبارہ

  1. ایک غبارہ لیں۔ اسے ہوا سے بھریں اور اس کے کھلے سرے کو باندھ دیں۔
  2. اب کاغذ کو قینچی کی مدد سے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر فرش پر رکھیں۔
  3. غبارے کو کاغذ سے رگڑیں اور غبارے کو کاغذ کے ٹکڑوں کے قریب لے جائیں۔
  4. مشاہدہ کریں کہ کیا ہوتا ہے۔
  5. کاغذ کے بجائے کالی مرچ اور نمک استعمال کرتے ہوئے اسی تجربے کو دہرائیں۔

مشاہدات

  1. کاغذ کے چھوٹے ٹکڑے غبارے کی طرف کھنچتے ہیں۔
  2. غبارہ کالی مرچ اور نمک کے ذرات کو بھی اپنی طرف  کشش کرتا ہے۔

اصول / نظریہ / قانون

چارج شدہ جسم کی طرف سے دوسرے چارج شدہ جسم پر لگائی جانے والی قوت کو  برقی سکونی قوت (Electrostatic Force) کہتے ہیں۔

جب غبارے کو کاغذ سے رگڑا جاتا ہے تو غبارہ  برقی سکونی  قوت حاصل کر لیتا ہے۔ یہ چارج شدہ غبارہ کاغذ کے چھوٹے ٹکڑوں، کالی مرچ اور نمک کے ذرات کو اپنی طرف  کشش کرتا ہے۔

سائنس سرگرمی / تجربہ گاہی کتاب

باب: قوت (Force)

نتیجہ

غبارہ کاغذ کے چھوٹے ٹکڑوں کو ساکن برقی قوت کی وجہ سے اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

نتیجہ

 برقی سکونی قوت ایک ایسی قوت ہے جو چارج شدہ اجسام کے درمیان پیدا ہوتی ہے۔ جب غبارے کو کاغذ سے رگڑا جاتا ہے تو اس پر ساکن برقی  قوت پیدا ہو جاتا ہے اور وہ کاغذ کے چھوٹے ٹکڑوں کو اپنی طرف کشش کرنے لگتا ہے۔

اعلیٰ سطحی فکری سوالات

  1. اگر آپ چارج شدہ غبارے کو بہتے ہوئے پانی کی دھار کے قریب لے جائیں تو کیا ہوگا؟
  2. اگر دو اجسام کے درمیان فاصلہ بڑھا دیا جائے تو ان کے درمیان برقی سکونی قوت میں کیا تبدیلی واقع ہوگی؟

متبادل سرگرمیاں / مزید سیکھنے کے لیے سرگرمیاں

  1. کسی دوسرے چارج شدہ جسم، مثلاً پلاسٹک کی چھڑی یا شیشے کی چھڑی کو استعمال کرتے ہوئے ساکن برقی قوت کا مشاہدہ کریں۔

 

You May Have Missed