Activity 4 class 8th FRICTION

سرگرمی 4

رگڑ کو متاثر کرنے والے عوامل

اکتسابی محاصل

متعلم:

– سطح کی کھردراہٹ کے رگڑ پر اثر کی وضاحت کرتا ہے۔

– رگڑ کی قوت پر سطح کی کھردراہٹ کے اثر کو معلوم کرنے کے لیے مختلف سرگرمیاں انجام دیتا ہے۔

مقصد

رگڑ کی قوت پر سطح کی کھردراہٹ کے اثر کو معلوم کرنا۔

درکار مواد

– مائل سطح (لکڑی کا تختہ)

– شیشے کی گولی یا گیند

– پنسل سیل

– کپڑا

– پیمائشی فیتہ یا پیمانہ

اصول / نظریہ / قانون

رگڑ رابطے میں موجود دو سطحوں کی بے قاعدگیوں کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔

احتیاطی تدبیر

1. اس بات کو یقینی بنائیں کہ کپڑا ہموار اور شکنوں سے پاک ہو۔

طریقۂ کار

1. افقی فرش پر مائل سطح کو ترتیب دیں۔

2. لکڑی کے تختے کو مائل سطح کے طور پر استعمال کریں اور مائل سطح پر کسی مقام پر ‘A’ کا نشان لگائیں۔

3. اب اسی مقام سے شیشے کی گولی یا گیند اور پنسل سیل کو چھوڑیں۔

4. مائل سطح کے نچلے سرے سے اس مقام تک، جہاں شیشے کی گولی یا گیند اور پنسل سیل رک جاتے ہیں، طے کیا گیا فاصلہ ناپیں۔

5. فرش پر ایک کپڑا بچھائیں اور شیشے کی گولی یا گیند کے ساتھ دوبارہ یہی تجربہ کریں۔

6. اب طے کیا گیا فاصلہ ناپیں اور درج کریں۔

مشاہدات

1. گیند یا شیشے کی گولی، پنسل سیل کے مقابلے میں کچھ زیادہ فاصلہ طے کرتی ہے۔

2. مختلف سطحوں پر گیند اور پنسل سیل کے ذریعے طے کیے گئے فاصلے مختلف ہوتے ہیں۔

مشاہداتی جدول

شمار| مادّہ| فرش پر طے کیا گیا فاصلہ| کپڑے پر طے کیا گیا فاصلہ

1| گیند| ______| ______

2| پنسل سیل| ______| ______

3| شیشے کی گولی| ______| ______

نتیجہ

شیشے کی گولی یا گیند کے ذریعے طے کیا گیا فاصلہ مختلف سطحوں پر مختلف ہوتا ہے۔

اختتامیہ

فرش اور شیشے کی گولی کی سطحوں کی ہمواری یا کھردراہٹ اس کے ذریعے طے کیے جانے والے فاصلے کو متاثر کرتی ہے۔

کھردری سطحوں پر رگڑ زیادہ ہوتی ہے۔

اعلیٰ سطحی غوروفکر کے سوالات

1.آپ کے جوتوں کے تلووں پر گہری لکیریں کیوں بنائی جاتی ہیں؟

2.جب گاڑی کے ٹائروں کی لکیریں (Treads) گھِس جاتی ہیں تو ہمیں ٹائر تبدیل کرنے کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟

متبادل سرگرمیاں / مزید سیکھنے کے لیے سرگرمیاں

1. کیرم بورڈ پر پہلے پاؤڈر کے بغیر کیرم کھیلیں اور پھر بورڈ پر باریک پاؤڈر چھڑک کر کیرم کھیلیں۔ مشاہدہ کریں کہ کس صورت میں اسٹرائیکر اور گوٹیوں کی حرکت آسان ہوتی ہے۔

Post Comment

You May Have Missed