Activty 5 class 8th FRICTION
سرگرمی 5
رقبۂ تماس کا رگڑ کی قوت پر اثر
اکتسابی محاصل
متعلم:
– رقبۂ تماس کے رگڑ پر اثر کی وضاحت کرتا ہے۔
– رگڑ کی قوت پر رقبۂ تماس کے اثر کو معلوم کرنے کے لیے سرگرمیاں انجام دیتا ہے۔
مقصد
رگڑ کی قوت پر رقبۂ تماس کے اثر کو معلوم کرنا۔
درکار مواد
– اینٹ
– دھاگا
– اسپرنگ بیلنس
تعارف
رگڑ وہ قوت ہے جو دو سطحوں کے درمیان حرکت کی مخالفت کرتی ہے۔
اصول / نظریہ / قانون
رگڑ کی قوت مختلف عوامل سے متاثر ہوتی ہے، جن میں سطح کی کھردراہٹ اور عمودی ردِعمل کی قوت شامل ہیں، لیکن یہ رقبۂ تماس پر منحصر نہیں ہوتی۔
احتیاطی تدبیر
1. اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسپرنگ بیلنس درست طور پر مدرج (Calibrated) ہو۔
طریقۂ کار
1. اینٹ کے گرد ایک دھاگا باندھیں اور اسے اسپرنگ بیلنس کی مدد سے کھینچیں۔
2. جب اینٹ حرکت کرنا شروع ہی کرے تو اسپرنگ بیلنس کی قرأت نوٹ کریں۔
3. اب اینٹ کو کھڑا کر کے رقبۂ تماس کو کم کریں اور دوبارہ اسے کھینچیں۔
4. اسپرنگ بیلنس کی قرأت دوبارہ نوٹ کریں۔
مشاہدات
1. رقبۂ تماس مختلف ہونے کے باوجود دونوں صورتوں میں اسپرنگ بیلنس کی قرأت تقریباً یکساں نظر آتی ہے۔
نتیجہ
دونوں صورتوں میں رگڑ کی قوت تقریباً یکساں ہوتی ہے۔
اختتامیہ
سطحوں کے رقبۂ تماس سے قطعِ نظر، دونوں صورتوں میں رگڑ کی قوت تقریباً یکساں ہوتی ہے۔
اعلیٰ سطحی غوروفکر کے سوالات
1.رقبۂ تماس زیادہ یا کم ہونے سے رگڑ کی قوت میں کیا تبدیلی واقع ہوگی؟ کیوں؟
2.کیا آپ ایسی صورتِ حال کے بارے میں سوچ سکتے ہیں جہاں رقبۂ تماس کم کرنے سے رگڑ کو کم کرنا مفید ہو؟
Post Comment