Activity 6 class 8th FRICTION

سرگرمی 6

عمودی ردِعمل کی قوت کا رگڑ پر اثر

اکتسابی محاصل

متعلم:

– رگڑ اور عمودی ردِعمل کی قوت کے درمیان تعلق کی وضاحت کرتا ہے۔

– رگڑ کی قوت پر عمودی ردِعمل کی قوت کے اثر کو معلوم کرنے کے لیے مختلف سرگرمیاں انجام دیتا ہے۔

مقصد

یہ معلوم کرنا کہ عمودی ردِعمل کی قوت رگڑ کی قوت کو کس طرح متاثر کرتی ہے۔

درکار مواد

– 2 اینٹیں

– اسپرنگ بیلنس

اصول / نظریہ / قانون

رگڑ کی قوت عمودی ردِعمل کی قوت کے متناسب ہوتی ہے۔

احتیاطی تدبیر

1. اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسپرنگ بیلنس درست طور پر مدرج (Calibrated) ہو۔

طریقۂ کار

1. ایک اینٹ کو افقی فرش پر رکھیں اور اس کے ساتھ لگے ہوئے اسپرنگ بیلنس کی مدد سے اسے کھینچیں۔

2. اینٹ کو حرکت دینے کے لیے درکار رگڑ کی قوت کی پیمائش کریں۔

3. اب پہلی اینٹ کے اوپر دوسری اینٹ رکھیں یا اپنے ہاتھ سے عمودی سمت میں نیچے کی طرف قوت لگائیں۔

4. دوبارہ رگڑ کی قوت کی پیمائش کریں۔

مشاہدات

1. جب دوسری اینٹ شامل کی جاتی ہے یا اینٹ کو نیچے کی طرف دبایا جاتا ہے تو پچھلی صورت کے مقابلے میں رگڑ کی قوت بڑھ جاتی ہے۔

نتیجہ

جب عمودی ردِعمل کی قوت میں اضافہ ہوتا ہے تو رگڑ کی قوت بھی بڑھ جاتی ہے۔

اختتامیہ

جب دوسری اینٹ رکھی جاتی ہے یا اینٹ کو نیچے کی طرف دبایا جاتا ہے تو عمودی ردِعمل کی قوت بڑھ جاتی ہے، جس کی وجہ سے رگڑ بھی بڑھتی ہے۔

لہٰذا:

رگڑ کی قوت ∝ عمودی ردِعمل کی قوت

اعلیٰ سطحی غوروفکر کے سوالات

1.اگر عمودی ردِعمل کی قوت دوگنی کر دی جائے تو رگڑ کی قوت پر کیا اثر ہوگا؟

2.ایک ہی سطح پر ہلکی چیز کے مقابلے میں بھاری چیز کو حرکت دینا مشکل کیوں ہوتا ہے؟

Post Comment

You May Have Missed